چیئرمین نیب نے صفدر علی عباسی، ناہید عباسی، معظم علی خان عباسی اور منور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 9 مئی 2018 00:10

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صفدر علی عباسی، ناہید عباسی، معظم علی خان عباسی اور منور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت پر جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے احمد پور شرقیہ کے علاقے پنجند میں اربوں روپے کی ریلوے کی زمین مبینہ طور پر فروخت کرنے پر اوچ شریف کے افتخار گیلانی، سیکرٹری پنجاب ریلوے ٹریک لاہور اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزامات بدعنوانی پر ممبر اوگرا عامر نسیم کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔