پھول آنے سے دانہ بننے تک مکئی کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں، محکمہ زراعت

بدھ 9 مئی 2018 11:10

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے بہاریہ مکئی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکئی کے پھول آنے سے دانہ بننے تک مکئی کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ اس سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ بہاریہ مکئی پرکونپل کی مکھی اور مکئی کے گڑوئوں کا حملہ بھی ہوسکتاہے لہذا اگربہاریہ مکئی کی فصل پرکسی قسم کی بیماری کا حملہ ظاہرہو تو فوری طور پر اس کے انسداد کیلئے تدار کی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاریہ مکئی کی اگلی فصل کی بوائی کیلئے خالص اور معیاری بیج تیار کرنا چاہئے اس کیلئے ضروری ہے کہ بیج خالص قسم کا ہو۔ انہوں نے کہا کہ تندرست اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج بہترین فصل دینے کا ضامن ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت اور سفارش سے اگلی فصل کے لئے مکئی کا بیج تیار کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :