ہماعلی اور شفقت چیمہ پہلی مرتبہ اکٹھے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے

بدھ 9 مئی 2018 12:53

ہماعلی اور شفقت چیمہ پہلی مرتبہ اکٹھے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) اداکارہ ہماعلی اور سینئر اداکار شفقت چیمہ پہلی مرتبہ اکٹھے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہماعلی سینئر اداکار شفقت چیمہ کیساتھ 11مئی کو میر محل تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ماما رنگ باز ‘‘میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ جب دونوں اداکار کسی اسٹیج ڈرامہ میں اکٹھے کام کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سخاوت ناز ، انور ماہی ، سلیم بلا ، آفرین ملک ، ثناء عظیم ، نو ر ملک ، پپو ٹھاکر اور عطا بھارا سمیت دیگرا داکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر عثمان بٹ ، صابر علی اور ڈرامہ تحریر وہدایات وسیم اکرم کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :