اسرائیلی وزیر اعظم روس کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے

پوٹن سے ہر ملاقات اہم ہوتی ہے لیکن یہ دورہ خاص طور پر اہم ہے،روانگی سے قبل گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 13:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے روس روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم شام کی صورتحال کی وجہ سے حالیہ چند مہینوں میں متعدد مرتبہ صدر پوٹن سے ملاقاتیں اور ٹیلی فون پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اسرائیل شام میں ایران کے کردار کے حوالے سے بھی تحفظات رکھتا ہے۔ روس روانگی سے قبل نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کی پوٹن سے ہر ملاقات اہم ہوتی ہے لیکن یہ خاص طور پر اہم ہے۔ روس اور اسرائیل نے شام میں کسی حادثاتی جھڑپ سے بچنے کے لیے ایک ہاٹ لائن بھی قائم کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :