تنقید برائے تنقید کی بجائے سب کو ایک دوسرے کا احترام یقینی بنانا چاہیے، وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک

بدھ 9 مئی 2018 14:08

تنقید برائے تنقید کی بجائے سب کو ایک دوسرے کا احترام یقینی بنانا چاہیے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کی بجائے سب کو ایک دوسرے کا احترام یقینی بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نواب علی وسان کی طرف سے اٹھائے گئے بعض نکات کے جواب میں وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا کہ تمام پچھلی باتوں کو بھول جائیں اور مل کر نئے سفر کا آغاز کریں، ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔ سپیکر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔