عمران عباس کا ہالی ووڈ فلم سائن کرنے کا دعویٰ

بدھ 9 مئی 2018 16:32

عمران عباس کا ہالی ووڈ فلم سائن کرنے کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے تاہم انہوں نے ہالی ووڈ کی پہلی فلم سائن کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ’شامی اور مراکش ‘ کی نسل کا ہے ، میرے فلم میں تقریبا چھ مختلف روپ ہوں گے اور میں فلم میں لیڈ کردار ادا کر رہاہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ جولائی میں شروع ہو جائے گی اور تقریب اس سال کے اکتوبر تک جاری رہے گی ، اس فلم کیلئے مختلف ممالک میں شوٹنگ کی جائے گی جن میں یورپ ، برطانیہ ، ترکی شامل ہیں۔ فلم کا نام ’ٹروجن ہارس ‘ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :