ایل ڈی اے کا جی ٹی روڈ پر 6غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن ‘چار دیواریاں‘سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار

بدھ 9 مئی 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روزشاہدرہ سے پار جی ٹی روڈ مریدکے کے قریب واقع چھے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران البدرہائوسنگ سکیم‘سٹی اسٹیٹ ‘الوہاب ہائوسنگ سکیم‘نور پارک ‘احمد ڈویلپرزاور سیٹلائٹ ٹائون کی چار د یواریاں‘سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :