پی آئی اے مالی بحران،ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ نہ مل سکی

بدھ 9 مئی 2018 18:21

پی آئی اے مالی بحران،ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ نہ مل سکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) قومی ائیر لائینز پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک بھر میں تعینات پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث پی آئی اے کے افسران اور ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ قومی ائیر لائینز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسوریس کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں تاحال انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ ٓ