ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذرِ آتش،واشنگٹن مخالف شدید نعرے بازی

امریکی صدر کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ذہنی صلاحیت موجود نہیں،ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکا کو تنہا کردے گی،ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں،اسپیکر پارلیمنٹ

بدھ 9 مئی 2018 18:21

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ذہنی صلاحیت موجود نہیں۔بد ھ کو ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم نذر آتش کیا۔

(جاری ہے)

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجان نے امریکی صدر کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکا کو تنہا کردے گی،امریکی قدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

انہوںنے خدشہ ظاہر کیا کہ معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے ڈیل پر برقرار رہنے پر ابہام ہیں۔مریکی صدر کے فیصلے کی مخالفت میں ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔