جیکب آباد میں خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی

بدھ مئی 18:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی یونین کونسل موچی بستی کے لطیف آباد محلہ میں محمد عمر سبھایو کا سات سالہ بیٹا فرحان خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوکر گذشتہ روز فوت ہوگیا علاقہ مکین اقرار ویسر اوردیگرکے مطابق علاقے میں خسرہ وبائی صورت اختیارکرگئی ہے محکمہ صحت علاقے میں ٹیم بھیج کر بچوںکو خسرہ سے بچائو کی ویکسین لگائیں۔