سندھ ہائی کورٹ نے ملک میں عام انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرلی

بدھ 9 مئی 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ملک میں عام انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرلی ہے ۔درخواست اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت،سیکرٹری اعداد و شمار کی جانب سے کمنٹس فائل کر دئے گئے ۔حکومت سندھ نے تاحال جواب داخل نہیں کرایا ہے ۔

ملک میں مردم شماری کا عمل شفاف نہیں تھا ۔منصفانہ مردم شماری نہ ہونے کے باعث حکومتی ڈھانچہ ہی غیر منصفانہ ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات اور حکومت سازی کا عمل مردم شماری سے مشروط ہے ۔قومی مالیاتی کمیشن بھی ابادی کے لحاظ سے صوبوں میں وسائل کا تعین کرتا ہے۔عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ مردم شماری کے عمل کو منصفانہ بنانے کے لیے احکامات دے ۔عدالت سے استدعا ہے جب تک مردم شماری کا عمل شفاف نہیں ہوتا عام انتخابات کو روکا جائے۔عدالت عام انتخابات رکوانے کے لئے عبوری حکم امتناعی جاری کرے۔درخواست میں وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 24مئی کی تاریخ مقرر کرد ی ہے ۔