ایران جوہری ڈیل میں شامل عالمی طاقتوں سے مذاکرات کا خواہشمند،یورپی یونین کا ردعمل ٹرمپ کے اعلان سے اہم ہے

بدھ 9 مئی 2018 19:39

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ایران جوہری ڈیل میں شامل عالمی طاقتوں سے مذاکرات کا خواہشمند ہے،ایران کے لیے یورپی یونین کا ردعمل ٹرمپ کے اعلان سے کہیں زیادہ اہم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے اعلان کے بعد ایران اس ڈیل میں شامل دیگر ممالک سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین شامل ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے یورینیم کی افزودگی کو دوبارہ فروغ دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔ صدر روحانی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ تہران کے خلاف متعدد مرتبہ ’دشمنی اور نفرت‘ کا اظہار کر چکے ہیں۔ روحانی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کے لیے یورپی یونین کا ردعمل ٹرمپ کے اعلان سے کہیں زیادہ اہم ہے۔