ہمارے باہمی تعلقات کا فروغ علاقے کیلئے اہمیت رکھتا ہے،سہہ فریقی مذاکرات علاقائی اتحاد کا مظہر ہے،شینزو آبے

بدھ 9 مئی 2018 19:39

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ ہمارے باہمی تعلقات کا فروغ علاقے کے لئے اہمیت رکھتا ہے،سہہ فریقی مذاکرات علاقائی اتحاد کا مظہر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں، جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے ، جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن اور چین کے وزیر اعظم لی کیپیانگ کی شرکت سے سہہ فریقی سربراہی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے کا موضوع علاقائی پیش رفتیں اور شمالی کوریا کے ساتھ امن مرحلہ ہے۔سہہ فریقی اجلاس کے افتتاحی خطاب میں جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ "ہمارا باہمی تعلقات کو فروغ دینا پورے علاقے کے لئے اہمیت کا حامل ہی"۔آبے، جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن اور چین کے وزیر اعظم لی کی چھیانگ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چین نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اجلاس میں علاقائی تعاون کے موضوع پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔تاہم توقع ہے کہ اجلاس میں شمالی کوریا کے مسئلے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔مبصرین کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب چین اور جاپان پر امریکہ کے اقتصادی دباو میں اضافہ ہو رہا ہے اس سہہ فریقی اجلاس کا انعقاد ایک علاقائی اتحاد کا امکان پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :