مالاکنڈ لیویز کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

31 لیٹر شراب، برامد ، ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ خرم پرویزکی ہدایت پر ، پوسٹ کمانڈرعمرواحد اور لیویز ا ہلکاروں نے گمبت بٹ خیلہ میں نوید اور ساجد ولد عبدالعمیر کے گھر چھاپہ مار کر ایک ٹپکا جس میں 31 لیٹر شراب تھا بمع 61 بوتل شراب برامد کرلیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں اے سی خرم پرویز نے میڈیا کو بتایا کہ مالاکنڈ میں منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔ ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جارہی ہے۔ اس کاروائی میں حصہ لینے والوں کو اسناد ، نقد انعامات اور پروموشن کی بھی سفارش کی جائے گی۔ اس موقع پر پوسٹ کمانڈر عمر واحد اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :