رمضان کے دوران صوبے کی مساجد، امام با ر گا ہوں،مضان بازاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ‘عارف نواز خان

رمضان کا سکیورٹی پلان تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی نگرانی میںتیار کرائیںخاص کر افطار کے اوقات میںشاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں‘آئی جی پنجاب

بدھ 9 مئی 2018 21:29

رمضان کے دوران صوبے کی مساجد، امام با ر گا ہوں،مضان بازاروں کو سکیورٹی ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کی 35575مساجداور امام با ر گا ہوں جبکہ 1858مدنی دسترخوانوںاورمضان بازاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جائیں اورماہ مقدس کے آغاز سے قبل پنجاب بھر کے حساس مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد و نواح میںروزانہ کی بنیاد پر سرچ ، سویپ ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کئے جائیں ،رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی نگرانی میںتیار کرائیںخاص کر افطار کے اوقات میںشاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں،رمضان کے دوران شاپنگ سنٹرز، مارکیٹوں اور بنکوں کی سکیورٹی پربھی خاص توجہ دی جائے جبکہ اہم مقامات پر شہریوں کی سنائپ چیکنگ کے علاوہ ہوٹلز ، سرائے اور گیسٹ ہاؤسز کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،عامر ذوالفقار خان ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ شاہد حنیف، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ، احمد اسحاق جہانگیر،ڈی آئی جی ایلیٹ فورس افضل محمود بٹ،ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب عبد الکریم ، اے آئی جی آپریشنز عمران محمود اور اے آئی جی فنانس غازی صلاح الدین سمیت دیگر افسران موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی ۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان نے کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کی 32817مساجداور 2758امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 90000سے زائدپولیس افسران ، اہلکار، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ اور رضاکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 21410میٹل ڈیٹیکٹر اور 1839واک تھرو گیٹس بھی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ رمضان سکیورٹی پلان تشکیل دیتے وقت مساجد، امام بارگاہوں کے منتظمین کی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے اور نماز فجر، افطار اور نماز تراویح کے اوقات کارمیںمساجد اور امام بارگاہوں کے گرد نواح میں ڈولفن اور کوئیک رسپانس فورس کے دستوں کی پٹرولنگ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حساس کیٹیگری کی مساجدو امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پرسنائپرز کو لازمی تعینات کیاجائے جبکہ BاورCکیٹیگری کی مساجد، امام بارگاہوںاور اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کیلئے انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ سستے رمضان بازاروں اور مدنی دستر خوانوں کی سکیورٹی کیلئے عوامی سہولت کے مد نظرسکیورٹی کے موثر اقدامات کئے جائیں ۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مارکیٹوں ،بازاروں ، شاپنگ سنٹرز اور دیگر عوامی اجتماعات کی جگہوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے اورتمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر ماہِ رمضان کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ پربطور خاص توجہ دی جائے ۔

انہوں نے بنکوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں موجود بنکوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بنکوں کو پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اورماہ مقدس کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے پٹرولنگ پولیس کے اوقات کار کو بڑھاتے ہوئے تمام علاقوں میں سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزباقاعدگی سے جاری رکھے جائیں اور پٹرولنگ پولیس کی مانیٹرنگ پر بھی خاص توجہ دی جائے ۔آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ماہ رمضان کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیاجائے اورسینئر افسران خود پلان کی تیاری اور عمل در آمد کی نگرانی کریں ۔