ْ سرگودہا کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ندیم محبوب

سرگودہاآج ترقیاتی کاموں اور خوبصورتی کے حوالے سے صوبے میں الگ شناخت قائم کرچکاہے۔ڈؤیژنل ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود یہ شہر پسماندگی کا شکار تھا ،کمشنر سرگودہا ڈویژن

بدھ 9 مئی 2018 22:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ سرگودہا کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ سرگودہاآج ترقیاتی کاموں اور خوبصورتی کے حوالے سے صوبے میں الگ شناخت قائم کرچکاہے۔ڈؤیژنل ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود یہ شہر پسماندگی کا شکار تھا لیکن گذشتہ ایک سال کے دوران سرگودہا میں غیر معمولی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں کیا۔ کمشنر نے کہا کہ باب سرگودہافن تعمیر کا شاہکار ہے جو لاہور روڈ سے آنے والے مہمانوں کو اس بات کی یاد لائے گا کہ وہ ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر میں داخل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے باب سرگودہا کی تعمیر پر شاہین انکلیو کی انتظامیہ سمیت ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد اور اس امید کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرگودہا میں تعمیر وترقی کایہ سلسلہ برقرار رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ شعبہ بھی سرگودہا کی تعمیر وترقی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہاہے جسے اہلیان سرگودہا قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور روڈ کچھ عرصہ پہلے گندگی کے ڈھیروں کا نمونہ پیش کررہاتھا لیکن آج باب سرگودہا کے بعد ایک خوبصورت مقام بن گیاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھلوال روڈ اور خوشاب روڈ پر جھال چکیاں کے قریب بھی باب سرگودہا کے نام سے خوبصورت انٹری گیٹ بنائے جارہے ہیں تاکہ ان علاقوں سے آنے والے لوگ بھی سرگودہا کی خوبصورتی سے متاثرہوں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی شعبہ کے اشتراک سے سرگودہا میں بے شمار عوامی بھلائی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیںجن میں جنرل بس سٹینڈ ‘ سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین وآرائش ‘ جمخانہ کلب ‘ فوڈ سٹریٹ ‘غالب لائبریری ‘ جسٹری برانچ سمیت دیگر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :