سجاول، ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری کے زیرصدارت رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بدھ 9 مئی 2018 23:17

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) محکمہ اطلاعات سجاول کے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری کے زیرصدارت دربار ہال میں احترام ماہ رمضان المبارک اور روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری نے کہا ہے کے ماہ رمضان المبارک عظیم اور برکتو ں والا مہینہ ہے جس کا احترام ہر ایک پر لازم ہے۔

ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری ضلعہ سجاول کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران کو سختی سے ہدایتیں دیتے ہوئے کہاکے رمضان آرڈینینس پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے، شہر بھر کی تمام پان کی دکانیں اور ہوٹلیں دن کو بند رکھی جائیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کے ہر دکاندار روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کی لسٹ اپنے دکان میں نمایاں جگا لگائے اور فروٹ اور سبزی کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر لگائی جائیں۔ انہوں نے کہا کے مارکیٹ میں قیمتوں کو باقائدہ مانیٹر کیا جائیگا اور شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کے سجاول میں ذبیحہ خانہ بھی بنایا جائے جہاں جانور ذبحہ ہونے سے پہلے وہاں موجو وٹنری ڈاکٹر اس جانور کا معائنہ کرے گا تاکہ شہریوں کو صاف اور صحتمند گوشت مل سکے۔

انہوں نے ڈیری فارم مالکان کو ہدایت دی کے وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ممنوعہ انجیکشن جانور کو ہرگز نہ لگائیں کیوں کہ یہ انجیکشن صحت کے لیئے انتہائی نقصاندہ ہیں۔ انہوں نے متلقہ ادارے کے افسران کو پابند کیا کے وہ شہر میں موجود وٹنری اسٹورز اور ڈیری فارم پر جائیں اور ممنوعہ انجیکشن ملنے کی صورت میں کارروائی کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد حنیف پتافی، ڈی ایس پی بٹھورو پولیس محمد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عبدالقدوس میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈاکٹر عبدالخالق اور شہر کے بیوپاری محمد یعقوب، سنتوش کمار اور اس کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔