امریکا جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعدایرانی خطرات کا دائمی حل تیار کرے گا،مائیک پومیو

ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا امریکی اتحادیوںکا مشترکہ مفاد ہے، امریکی وزیر خارجہ

بدھ 9 مئی 2018 23:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واضح کیا ہے کہامریکا جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اتحدیوں کی شراکت سے ایرانی خطرات کا دائمی حل تیار کرے گا، ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا امریکی اتحادیوںکا مشترکہ مفاد ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے کے بعد امریکہ ایرانی خطرات سے نمٹنے کیلئے حقیقی، جامع اور پائدار حل اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر طے کریگا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا یورپی اتحادیوں اور دنیا بھر میں موجود امریکہ کے دوستوں کا مشترکہ مفاد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو ختم کرانے کی مہم بھی چلائیگا۔ اس سلسلے میں اپنے اتحادیوں کا تعاون حاصل کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی نظام پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں بھی عائد کریگا۔