قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئر مین اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

حکومت نے گزشتہ دوسال میں کمیٹی کی ایک بھی سفارش پر عمل درآمد نہیں کیا ، اسحاق ڈار سے لے مفتاح اسماعیل تک کوئی بھی وزیر کمیٹی میں تشریف نہیں لایا، قیصر شیخ سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کی دھمکی دیدی حکومت سفارشات پر عمل نہیں کرنا چاہتی تو پھر کمیٹی میں وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہی ، ممبر کمیٹی اسد عمر ْ اجلاس کے آخر میں وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کے آنے بعد معاملہ ذرا ٹھنڈا پڑ گیا

بدھ 9 مئی 2018 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئر مین قیصر شیخ اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے،کہتے ہیں حکومت نے گزشتہ دوسال میں کمیٹی کی ایک بھی سفارش پر عمل درآمد نہیں کیا جبکہ اسحاق ڈار سے لے کر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل تک کوئی بھی وزیر کمیٹی میں تشریف نہیں لایا، ممبر کمیٹی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر حکومت سفارشات پر عمل نہیں کرنا چاہتی تو پھر کمیٹی میں وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہی ،نان فائلر کے رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.6 فیصد سے کم کر کے 0.4 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ فائلر کے کیش نکلوانے پر کمی نہیں کی گئی ۔

رشید گوڈیل نے کہا کہ بتایا جائے کہ بجٹ میں غریب عوام کیلئے کیا رکھا گیا ہے ۔عوام ہم سے سوال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ بجٹ ایف بی آر بن تا ہے اورہماری کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں لائی جاتی۔ چیئر مین کمیٹی نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کی دھمکی دیدی تا ہم اجلاس کے آخر میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کے آنے بعد معاملہ ذرا ٹھنڈا پڑ گیا ۔

کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئر مین کمیٹی قیصر شیخ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا کمیٹی نے کہا ہے کہ انڈسٹری کسی بھی ملک میںریڑ ھ کی ہڈی کی طرح کام کرتی ہے لیکن ملک میں انڈسٹری کے تحفظ کے لئے کوئی بھی جامع اقدامات نہیں کئے جا تے ہیں ۔وزیر مملکت خزانہ را نا افضل نے کہا ہے کہ ہم سگریٹ کو مہنگا کرنا چاہتے ہیں تمباکو پر دس روپے لیوی ختم کر دی گئی ہے ۔

ملک میںسمگلنگ شدہ سگریٹس کی بھر مار ہے جس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جاوید نے کہا ہے کہ سگریٹ پر تھرڈ ٹائر کی وجہ سے جو رعایت دی گئی ہے اس کی وجہ سے عوام میںسگریٹ نوشی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق ملک کو 24 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ملک میں 6 ماہ سے سگریٹ کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے 60 لاکھ سگریٹ پینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اگر تھرڈ ٹائر ختم نہ ہوا تو آئندہ چند سالوں میں صحت کی شعبہ کے لئے کھربوں روپے کی اخراجات آئیں گے ۔

کمیٹی نے حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ایک بندہ کروڑوں روپے کی کرپشن کر کے ملک سے باہر لے جاتا ہے اور پھر آپ دو فیصد لے کر اسے وائٹ واش کر نا ٹیکس ادارکرنیوالوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔