افغانستان ،ْدو پولیس اسٹیشنوں پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور بھی مارے گئے ،ْ ترجمان وزارت داخلہ

بدھ 9 مئی 2018 23:49

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) افغانستان کے دارالحکومت میں دو پولیس اسٹیشنوں پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں خودکش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا،منظم منصوبہ بندی کے تحت دو مختلف پولیس اسٹیشنز پر پہلے خودکش حملہ آور وں نے خود کو اڑایا جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکارہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور بھی مارے گئے۔