خانیوال،سپیشل برانچ اور محکمہ خوراک نے ضلع بھر میں آڑھتیوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا

بدھ 9 مئی 2018 23:52

خانیوال۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) حکومتی احکامات پر سپیشل برانچ اور محکمہ خوراک کے عملہ نے ضلع بھر میں آڑھتیوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا کسی بھی آڑھتی کی آڑھت پر محکمہ خورات کے باردانہ کی موجودگی پر اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائیگا اس بارہ میں اب تک ضلع بھر میں5مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں اس اقدام کا مقصد آڑھتیوں کو زمینداروں سے حکومتی مقررہ کردہ نرخوں سے کم نرخ پر گندم خرید سے روکنا ہے دوسری طرف آڑھتیوں میں اس بابت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے زمینداروں کو کئی ماہ قبل کھاد بیج ادویات سپرے اور ڈیزل فراہم کئے ہیں اب زمیندار ہی باردانہ لیکر انہیں دیتے ہیں ۔