شمالی کوریا کی طرف سے امریکی شہریوں کی رہائی کے کم جونگ ان سے ہونے والی ملاقات پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،ٹرمپ

جمعرات 10 مئی 2018 00:10

واشنگٹن ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے امریکی شہریوں کی رہائی اس ملک کے رہنما کم جونگ ان سے ہونے والے اجلاس پر بہت اچھے اثرات مرتب کرے گی۔

(جاری ہے)

ان امریکیوں کی رہائی کے بعد ٹرمپ نے ٹیلی فون پر جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے گفتگو میں کہا کہ پیانگ یانگ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور کم جونگ ان کی ملاقات بہت تعمیری رہی۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو گزشتہ روز بدھ کو ان امریکیوں کے ہمراہ جاپان پہنچے جہاں سے وہ واشنگٹن روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :