خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ایف سی پی ایس پارٹ ٹو ٹریننگ کا آغاز

جمعرات 10 مئی 2018 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ایف سی پی ایس پارٹ ٹو ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کی ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کرکے شعبہ ڈرماٹالوجی کا معائنہ کیا، ٹیم میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال لاہور کے ڈرماٹالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین،سی پی ایس پی ریجنل آئی ٹی منیجر ضیاء اللہ اور دیگر شامل ہیں، انسپکشن میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان، میڈیکل ڈائریکٹر پر وفیسر ڈاکٹر روح المقیم ، ایسوسی ایٹ ڈین کے ایم سی اور چیئرمین پیڈز پروفیسرڈاکٹر ارشاد احمد، چیئرمین ڈرماٹالوجی ڈاکٹر آزر رشید، ڈاکٹر صدف رئوف، ڈاکٹر عرفان اللہ، میڈیا اینڈ پروٹوکول منیجر فرہاد خان اوردیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

شعبہ کے سربراہ نے ٹیم کو یونٹ کی کارکردگی اورایف سی پی ایس فیکلٹی کے بارے میں آگاہ کیا ، اس سے قبل ایف سی پی ایس پارٹ ٹو ٹریننگ کی غرض سے ڈاکٹروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس بھجوایا جاتا تھا جس سے ان کو رہائش اور معاشی مشکلات درپیش آتے تھے ،ڈرماٹالوجی یونٹ میں 2016ء میں 46871اور 2017ء میں44710 مریض مستفید ہوئے۔