صومالی شدت پسند تنظیم الشباب نے 11 شوہروں کی بیوی کو سنگسار کر دیا

شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دئیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا

جمعرات 10 مئی 2018 12:23

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے کہاہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے جنوبی قصبے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب شرعی قانون کی سخت تشریح کرتی ہے۔صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں مغرب نواز حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔لوئر شیلیل کے گورنر ممحد ابو اسامہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔