پاکستان میں نرسز کاعالمی دن12مئی کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

جمعرات 10 مئی 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان میں نرسز کاعالمی دن12مئی ( ہفتہ) کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، انٹرنیشنل نرسنگ آرگنائزیشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، جنرل نرسنگ سکولز ، نرسنگ ویلفیئرایسوسی ایشن پنجاب سمیت بعض دیگر سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد نرسنگ کے شعبہ کی اہمیت و افادیت ، نرسز کی خدمات کا اعتراف ، انہیں درپیش مسائل و مشکلات اور نرسنگ کے شعبہ میں جدید تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر روشنی ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نرسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :