سفارتکاروں کی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل واپس طلب کئے جانے کی وجوہات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر شیریں مزاری قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 10 مئی 2018 13:16

سفارتکاروں کی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل واپس طلب کئے جانے کی وجوہات ..
اسلام آباد۔ 10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت بعض سفارتکاروں کو واپس طلبی کی وجوہات سے ایوان کو آگاہ کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ عالمی سٹریٹجک صورتحال بہت نازک ہے۔ امریکا عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ہمارے بعض سفارتکاروں کی مدت ابھی باقی ہے مگر ان کو واپس کیوں طلب کیا جارہا ہے اس سے سفارتی سطح پر عدم استحکام ہوگا۔ ایوان کو اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔