کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 13:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھمبی کو کمروں ، شیلفوں، پولی تھین بیگز یا اسی قسم کی دیگر جگہوں پربآسانی کاشت کرسکتے ہیں نیز کھمبی کی مخصوص اقسام صدف نماکھمبی، بٹن یا یورپی کھمبی، چینی کھمبی اور شاہ بلوط کھمبی کی کاشت بہتر نتائج کی حامل ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ اگر مصنوعی طریقہ سے نمی اور درجہ حرارت برقرار رکھا جائے تو کھمبی کی کاشت مئی و جون سمیت پورا سال کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کھمبی کو بیشتر بیکار زرعی و صنعتی اشیا ء پر کاشت کیا جاتا ہے تاہم چاول کی پرالی ، گندم کے بھوسہ ، مکئی کے تکوں ، لکڑی کے برادے ، روئی کے کچرے کااستعمال بھی اچھے نتائج کا حامل ہو سکتاہے۔انہوںنے کہا کہ کھمبی کی کاشت کیلئے کسی بھی قسم کا کھیت استعمال کیاجاسکتاہے۔