امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کوسنگین نتائج کی دھمکی

جمعرات 10 مئی 2018 13:42

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ایرانی عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے ایک دن بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری پروگرام میں توسیع کرنے کی صورت میں تہران حکومت کو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کو پرزور مشورہ دیتے ہیں کہ جوہری پروگرام شروع نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔