چھوٹے کسانوں سے براہ راست گندم خریدنے کیلئے فول پروف انتظاما ت کئے،کمشنر ساہیوال

جمعرات 10 مئی 2018 15:06

چیچہ وطنی۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے چھوٹے کسانوں سے براہ راست گندم خریدنے کیلئے فول پروف انتظاما ت کئے ہیں اور گرداوری کے مطابق کسانوں کی لسٹیں مرتب کر کے انہیں باردانہ دیا جا رہاہے تا کہ انہیں آرھتیوں اور مڈل مینوں کی لوٹ کھسوٹ سے بچایا جا سکے ، انہوں نے یہ بات گندم خریداری مرکز ہڑپہ اور بہادر شاہ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے وہاں موجود کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، آر پی او طارق رستم چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنی گندم خود لیکر خریداری مراکز پر آئیں تا کہ انہیں پورا معاوضہ مل سکے ، حکومت نے تمام مراکز پر کسانوں کی سہولت کیلئے مستعد عملہ تعینات کیا ہے اور شکایات کا بھی فوری تدارک کرنے کا میکینزم ترتیب کیا گیاہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں 45 مراکز پر یہ مہم ٹارگٹ پورا ہونے تک جاری رہے گی تا کہ چھوٹے کسانوں کو آڑھتیوں کی مالی لوٹ گھسوٹ سے بچایاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :