مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کا نوٹس لیا جائے ،زاہد رحیم

جمعرات 10 مئی 2018 16:12

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کا نوٹس لیا جائے ،زاہد رحیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) رمضان المبارک سے قبل ہی اچانک مرغی کے گوشت اور اشیاء خو ردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے گرانفرونشوں ،منافع خوروں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کے بانی و چیئر مین اور ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 50سے 70فیصد اضافے ہر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مرغی کے گوشت اور اشیاء خور دو نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

سماجی کارکن زاہد رحیم نے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان سے بھی اپیل کی ہے کہ یوسی سطح پر فعال پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور اس میں اچھی شہرت کے حامل سماجی کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ گرانفرونشوں کے خلاف موثر قانونی کاروائی کر کے عوام کو گرانفرونشوں کے ظلم و ستم سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :