رحیم یار خان ، گھریلو جھگڑے کے باعث سسرال والوں نے پٹرول چھڑک کر داماد کو آگ لگادی

جمعرات 10 مئی 2018 16:20

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) گھریلو جھگڑے کے باعث سسرال والوں نے پٹرول چھڑک کر داماد کو آگ لگادی جسم کا 80فیصد حصہ جل گیا. تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ روڈ کے قریب بستی امانت علی میں گھریلو جھگڑے پر مریض کے مطابق سسرال والوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی 22سالہ ساجد محمود ولدعبدالغفور کا 80فیصد جسم جھلس گیا۔

(جاری ہے)

زخمی کوریسکیو 1122 نے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں پولیس نے متاثرہ شخص کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہی. ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت تسلی بخش نہیں ہے۔