پولیس نے 25ملزمان گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ بر آ مد کر لیا

جمعرات 10 مئی 2018 16:40

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پولیس نے 25ملزمان کوگرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ بر آ مد کر لیا،ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے ناصر سکنہ سکندر پور سے ہیروئن200گرام،حسنین سکنہ لیاقت کالونی سے شراب20بوتل، احمد حسین سکنہ جلہ بالا سے شراب30بوتل،قیصر سکنہ جلہ بالا سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے عرفان سکنہ کنڈان سے چرس300گرام، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے حیات سکنہ سلطان پورسے چرس240گرام،عزیز سکنہ ویگووال سے چرس180گرام، اعجاز سکنہ نسیم کالونی سے چرس220گرام، اسلم سکنہ ویگووال سے شراب17بوتل،تھانہ اربن ایریا پولیس نے اویس سکنہ محمدی کالونی سے شراب60بوتل،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے ذین تبسم سکنہ 46شمالی سے شراب20بوتل، طاہر سکنہ 46شمالی سے شراب12بوتل،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے خضر سکنہ 22جنوبی سے شراب15بوتل،خالد محمود سکنہ دودہ سے پسٹل30بور،تھانہ کینٹ پولیس نے عرفان مسیح سکنہ ملت پارک سے شراب10بوتل،تھانہ سلانوالی پولیس نے آصف سکنہ138جنوبی سے شراب30بوتل، آصف سکنہ 113شمالی سے کلاشنکوف ، عنصر سکنہ141جنوبی سے پسٹل30بور،تھانہ میانی پولیس نے تصور سکنہ چک سیدا سے رائفل444بور،فرمان سکنہ پنڈی بھٹیاں سے رائفل444بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے وقاص سکنہ 56شمالی سے بندوق12بور،تھانہ عطا شہید پولیس نے فیصل سکنہ چنیوٹ سے پسٹل30بور،تھانہ میلہ پولیس نے سرفراز سکنہ لوراں والی سے بندوق12بور،محسن سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور، امیر سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے عبدالرحیم سکنہ 91جنوبی سے شراب10بوتل، محسن سکنہ چوکیرہ سے پسٹل30بور، تھانہ صدربھلوال پولیس نے طارق سکنہ معظم آباد سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :