سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیل مندرو اور دیگر کی جانب سے کرپشن کیس میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

جمعرات 10 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیل مندرو اور دیگر کی جانب سے کرپشن کیس میں دائر درخواست ضمانت پر 5 جون تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیل مندرو اور دیگر کی جانب سے کرپشن کیس میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔۔

(جاری ہے)

نامزد ملزم اور سابق سیکریٹری اقلیتی امور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں، جب تک گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں ہوتے تب درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی جائے۔

۔عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ سابق سیکرٹری اقلیتی امور بدرجمیل مندرو اور دیگر پر کروڑوں روپے کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :