پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردا ر محمد عمر گورگیج ایک روزہ مختصر دورے پر سبی پہنچ گئے

جمعرات 10 مئی 2018 18:44

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردا ر محمد عمر گورگیج ایک روزہ مختصر دورے پر سبی پہنچ گئے ، پارٹی کارکنوں اور قبائلی معتبرین کی ملاقات ،مختلف مقامات پر گورگیج قبیلے کے افراد سے تعزیت ،قبائلی رہنماء میر مولابخش گورگیج کی جانب سے دئیے گئے ناشتہ میں شرکت کی ،پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس نے پاکستان کی سلامتی اور جہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دی ہیں ،پیپلز پارٹی شہداوں کی جماعت ہے ،جیالے انتخابات کی بھر پور تیاری کریں آنے والی حکومت جیالوں کی ہوگی،سردار عمر گورگیج کی پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے بات ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج گزشتہ روز مختصر دورے پر سبی آئے جہاں ان نے گورگیج قبیلے کے مختلف افراد کے انتقال پر ان کے ورثاء سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی جبکہ میر مولابخش گورگیج نے سردار عمر گورگیج کے اعزاز میں ناشتہ دیا ناشتے میں گورگیج قبیلے کے معتبرین وڈیرہ غوث بخش گورگیج اور گرکن گاوں کے معتبر میر محمد اکبر گورگیج کے علاوہ پارٹی کارکنوں اور مختلف شخصیات نے ملاقات کی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردا ر محمد عمر گورگیج نے میر مولا بخش گورگیج کے رہائش گاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے ایک وفد نے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں پاکستا پیپلز پارٹی کے ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری میر ریحان بگٹی،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر معراج رند ،ضلعی کارکن محمدنواز سیلاچی شامل تھے ،اس موقع پر انہوں نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے جہوریت کی بحالی اور پاکستان کی بقاء کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور پیپلز پارٹی شہداوں کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کریں 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی قوت سے اقتدار میں آئے گی اور ملک کی حکومت جیالوں کی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مختلف مسائل کے شکار ہیں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک کی مسائل کو حل کرئے گی اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرئے گی ۔