امریکی تجارتی پابندی کے بعد کاروبار روک دیا،چین کی ٹیلی کام ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنی کا موقف

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) چین کی ٹیلی کام ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنی زیڈ ٹی ای کا رپوریشن نے کہا کہ وہ اہم پرزوں اور چپس کی فروخت پر امریکی حکومت کی پابندی کی وجہ سے اپنا اہم کاروبار نہیں کر سکی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی نے شین جن سٹاک ایکسچینج کو گذشتہ رو ز بھیجے گئے ایک گوشوار ے میں کہا کہ کمپنی اور متعلقہ پارٹیاں فروخت پر پابندی کی منسوخی یا ردوبدل کیلئے امریکی حکومت کے ساتھ عملی رابطے میں ہیں ،گوشوارے میں زیڈ ٹی ای نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس کا سرمایہ ’’وافر‘‘ہے ، اور کمپنی نے قانونی طور پر کام کرنے کی بنیاد پر اپنی کریڈٹ لائن کو برقرار رکھا ہوا ہے ، امریکہ کے محکمہ تجارت کے شعبہ صنعت و سیکیورٹی (بی آئی ایس)کے 16اپریل کو زیڈ ٹی ای کے برآمدی استحقاق سے انکار کے بعد زیڈ ٹی ای نے 17اپریل کو ہانگ کانگ اور شین جن میں اپنے حصص کا لین دین روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :