بھارت،طوفان بادوباراں،16 افراد ہلاک،متعدد مکانات منہدم،بجلی کا نظام درہم برہم

جمعرات 10 مئی 2018 19:29

ئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بھارت میں طوفان اور موسلا دھار بارش سی16 افراد ہلاک ہو گئے ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،متعدد مکانات منہدم ہو گئے،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی بھارت میں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ دوسرا ایسا طوفان ہے۔

حکام کے مطابق اترپردیش کے مغرب میں آنے والے اس طوفان کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جبکہ متعدد گھر بھی منہدم ہوئے ہیں۔ کئی شہروں اور دیہات میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے آنے والے طوفان کے نتیجے میں ایک سو بیس افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ چھ ہفتے بعد بھارت میں مون سون کا موسم بھی شروع ہونے والا ہے۔