مکی آرتھر سے جھگڑا، انضمام نے ٹیم کا اعلان کرنے سے انکار کردیا تھا
انضمام اور مکی ارتھر کی لڑائی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،انضمام الحق آپے سے باہر ہوگئے، پہلے مستعفی ہونے کی دھمکی دی پھر آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیلئے ٹیم کا اعلان کرنے سے انکار کر دیا تھا،ذرائع
جمعرات 10 مئی 2018 19:39
(جاری ہے)
2007میں جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیف لاسن کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تو جیف لاسن کی اس وقت کے چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور ساتھی سلیکٹر سلیم جعفر کے ساتھ لاہور میں جھڑپ ہوئی تھی۔
اس جھڑپ کے بعد پاکستان کے کسی غیر ملکی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے درمیان تقریبا 11 سال بعد اس قدر سنجیدہ قسم کی لڑائی دیکھنے میں آئی ہے۔جیف لاسن کے ساتھ سلیکٹرز کی جھڑپ سنجیدہ نوعیت کی تھی جس میں اخلاقی حدود پار ہوگئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد میٹنگ سے واک آوٹ کر گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ دوبارہ میٹنگ میں آئے اور انہوں نے انضمام الحق سے اپنے رویے پر معذرت کی تھی۔مکی آرتھر نے انضمام سے کہا کہ میری نجی زندگی ایک خطرناک موڑ سے گذر رہی ہے، چند دن پہلے میری اپنی اہلیہ کے ساتھ 29 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوگیا ہے اس لیے میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔انضمام الحق نے جب مکی آرتھر کی جانب سے ان کی اہلیہ سے علیحدگی کا واقعہ سنا تو ان کے رویے میں نرمی آئی جس کے بعد دونوں کے تعلقات دوبارہ بحال ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کو بنیاد بناکر مکی آرتھر کو زبانی تنبیہہ کی اور واضح کیا کہ وہ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور وکٹ کیپر کامران اکمل کے بارے میں جو بیانات دے رہے ہیں اس سے گریز کریں کیوں کہ مستقبل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام اور مکی آرتھر کے درمیان بدگمانی کی وجہ ایک سلیکٹر بھی بنے۔انضمام الحق کے قریب تصور کئے جانے والے سلیکٹر مکی آرتھر کو کچھ اور بتاتے رہے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں معاملات کسی اور سمت میں جارہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے اس پوری لڑائی میں اپنے رویے میں لچک دکھائی، مکی آرتھر جو ماضی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں سے سنگین اختلافات کی زد میں رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا چارج سنبھالنے کے بعد دو سال میں ان کا پہلا سنگین واقعہ منظر عام پر آیا ہے،تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس پوری صورتحال میں اصولی مقف پر ڈٹا رہا اور مکمل غیر جانب داری سے تنازع کو ختم کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.