بھارت،کار اور ٹینکر میں تصادم،7افراد ہلاک،مرنے والوں میں 2خواتین،3بچے اور 2مرد شامل

جمعرات 10 مئی 2018 20:22

اودے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بھارتی شہر اودے پور میں کار اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجہ میں 7افراد ہلاک ہو گئے،مرنے والوں میں 2خواتین،3بچے اور 2مرد شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستگجرات کے ضلع چھوٹا ادے پور کی شاہراہ پر سڑک حادثے میں7افراد کی موت ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس انسپکٹر جی این پرمار نے بتایا کہ مدھیہ پردیش، چھوٹا ادے پور ہائی وے پر کار اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

مرنے والوں میں 2خواتین،3بچے اور 2مرد شامل ہیں۔ مرنیوالوں میں 6افراد ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ وہ علاج کیلئے مدھیہ پردیش سے وڈوڈرا جارہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔