مینار پاکستان لاہورمیں متحدہ مجلس عمل کا ہونیوالا جلسہ ملکی سیاست کا رُخ بدل دے گا ،مولانا حمد اللہ جان

جمعرات 10 مئی 2018 20:24

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) جے یو آئی ف خیبرپختونخوا کے قائم مقام امیر مولانا عطاء الحق درویش اور سرپرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان باباجی نے کہا ہے کہ 13 مئی کو مینار پاکستان لاہور میںمتحدہ مجلس عمل کا ہونے والا جلسہ عام ملکی سیاست کا رُخ بدل دے گا ، خیبرپختونخوا اسمیت ملک بھر سے عوام اور کارکنان جمعیت اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دارالعلوم مظہرالعلوم ڈاگئی میں تحصیل رزڑ اور ضلعی دفتر میں تحصیل صوابی کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع عام کے روز مظہرالعلوم سمیت ضلع کے مختلف مدارس میں تعطیل ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکرز اور طلباء جلسے میں شرکت کرسکے ۔

(جاری ہے)

مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت امن ،روزگار اور تمام وعدوں کو پوراکرنے سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے ، متحدہ مجلس عمل بحال ہونے کے علاوہ فعال بھی ہوگااور یہی عوام کے اُمیدوں کا واحد کرن ہے ،آنے والے الیکشن میں پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں ایم ایم اے کلین سویپ کرکے مرکز اور صوبے میں حکومت بنائے گی ،اُنہوں نے صوابی سمیت پورے صوبے کے عوام سے مینار پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔