ڈیر ہ اسماعیل خان، تیز رفتار موٹر کار کی سے ٹکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوست شدید زخمی ہوگیا

جمعرات 10 مئی 2018 20:26

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) نظام پٹرول پمپ کے قریب ڈیرہ بنوں روڈ پر تیز رفتار موٹر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں نظام پٹرول پمپ کے قریب ڈیرہ بنوں روڈ پر موٹر سائیکل اور موٹر کار کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار خضر حیات ولد عمر حیات لودھراسکنہ ٹکواڑہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا دوسرا دوست عرفان اللہ گنڈہ پور ولد ایوب سکنہ قلندر ٹکواڑہ زخمی ہوگیا جنکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،صدر پولیس نے زخمی عرفان اللہ گنڈہ پورکی رپورٹ پر نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔