فیصل آباد، تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 22:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ‘آن لائن کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 100گ ب کا رہائشی فاروق ولدرفیق اپنی سگی خالہ سرور بی بی زوجہ اللہ رکھا کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاہکوٹ سے گھر واپس جارہا تھاکہ راستے میں تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون سرور بی بی کوتشویشناک حالت میں سول ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیا ٹرالی ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ‘پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کرکے ضروری کارروائی کی ۔