شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں روزہ و صحت کے حوالے سے آگہی سمینار

جمعرات 10 مئی 2018 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) شفا انٹر نیشنل ہسپتال میں روزہ ، صحت کے حوالے سے ایک آگاہی سمینار ر کا ا نعقاد کیا گیا جس میں ،ڈاکٹر ز ،نرسز ،پری میڈیکل سٹاف ،طلباء طلبات اور جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کی بڑی تعداد نے سیمنار میں شرکت کی ۔منعقدہ سمینار میں شرکاء کے لیے فری شوگر ٹیسٹ ،تحائف اور ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

ڈاکٹر اسامہ اشتیاق ( ماہر ذیابیطس ) شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ رمضان کریم کی برکتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے روزہ رکھے لیکن ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں اور روزہ رکھنے سے پہلے اور بعد میں روز مرہ معمول کے مطابق ادویات کے استعمال کو یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ مریضوں کو رمضان میںروزہ رکھنے کے بارئے میں خود فیصلہ کرنے سے گریز کرنا چائیے اس لیے مریض کو چائیے کہ روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لے ۔ شفا انٹر نیشنل ہسپتال کے اسلاملک سینٹر کے سربراہ عظمت اللہ قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ ہر مسلمان پر فرض قرار دیا گیا ہے اس لیے تمام مسلمانوں پر ذمہ داری عہد ہے کہ روزے کو اپنا معمول بنائے ،روزہ نہ صرف ایک فرضی عمل ہے بلکہ روزہ رکھنے سے صحت کے حوالہ سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان الکریم کے دوران بالعموم صحت کے حوالہ سے بہت سے سوالات پو چھے جاتے ہے اس لیے ایک بات ذہین نشین کر لینی چا ئیے کہ اگر کوئی شخص مریض ہو تو اس کو روزہ چھوڑ نے کی اجازت اوراس شرط کے ساتھ بعد میں جب صحت یاب ہو جائے تو چھوٹے ہوئے روزے رکھے اگر کوئی شخص انتہائی کمزور صحت یا بیماری کے سبب فرض روزئے ادا نہیں کر سکتا تو اس کو چا ئیے روزوں کا کفارہ فدیہ کی صورت میں ادا کریں ۔

چھوٹ ایسے بوڑھے لوگوں کے لیے بھی ہے جن کی صحت روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دیتی حاملہ خواتین بھی روزئے کی رخصت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، یہی چھوٹ دودھ پلانے والی ماو،ْں کے لیے بھی ہے ۔انہوں نے شرکاء کو مز ید بتایا کہ اگر کوئی شخص انجکشن لگوائے جو طاقت کا نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی آنکھ اور کان میں دوا ڈالنے سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے ۔

زینب غیور (ماہرغذ ائیت ) نے سیمنار میں موجود شرکاء کو مشورہ دیا کہ مریض کو چائیے کہ رمضان کے دوران تلی ہوئی اور مر غن غذائوں سے ممکنہ طور پر پر ہیز کریں سحر و افطار میں ذیادہ مقدار میں پانی اور دیگر مشروبات جن میں شوگر کی مقدار کی کمی پائی جائے ان کا استعمال کریں اور ایسی غذائوں کے استعمال کو یقینی بنائے جن میں پروٹین کی مقدار ذیادہ ہو تاکہ روزے کے دوران مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے ۔

متعلقہ عنوان :