رمضان بازاروں میں عوام کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 مئی 2018 23:06

لالہ موسیٰ۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو معیاری اشیائے خور د و نوش کی فراہمی کیلئے رمضان بازاروں کے انعقاد، مدنی دسترخوانوں کے قیام، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ضلع میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کے موثر کردار کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی، ڈی ایس پی حافظ امیتاز، سعید شاہ گجراتی، سید ضیااللہ شاہ، پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، حفیظ اللہ صدیقی، مرزا نعیم الرحمان، جاوید بٹ، خالد عطاری، لالہ جی سعید اقبال مرزا، منور کھوکھر نے بھی اظہار خیال کیا،اے ڈی سی جی خالد سلیم شیخ، اے سی وقار حسین خان،سید الطاف عباس کاظمی،راجہ ریاض احمد راسخ، خادم علی خادم و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے دکھی انسانیت کیلئے خدمات کے صلے میں قائد اعظم ایوارڈ ملنے پر لالہ جی سعید اقبال مرزا کو مبارکباد دی جبکہ جاوید بٹ کی تجویز پر ضلع میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے معیار کا دوسرا ڈی ایچ کیو ہسپتال قائم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو تجویز بھجوانے کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں دس رمضان بازاروں میں عوام الناس کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔