حافظ آباد کے نواحی گائوں ٹھٹھی انوک سنگھ میں اچانک پستول کے چل جانے سے 5سالہ بچہ جاں بحق

جمعرات 10 مئی 2018 23:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں ٹھٹھی انوک سنگھ میں اچانک پستول کے چل جانے سے 5سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیر علی ولد سکھن اپنا پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک پستول سے گولی چل گئی جو وہاں پر کھیلتے ہوئے اسکے پانچ سالہ بھانجے شوکت علی ولد محمد امین کے جسم میں پیوست ہوگئی۔جس کی وجہ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے لاہورہسپتال لیجایاگیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :