ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اضافی وسائل درکار ہیں،کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی نوجوانوں کے میڈلزجتنے پر بہت خوشی ہوئی، پاکستانی ، خواتین نے بھی بہت نام کمایا ، پوری دنیا میں کارپوریٹ سپانسر کھیل چلاتے ہیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دولت مشترکہ کھیل 2018 میں کامیاب کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

جمعرات 10 مئی 2018 23:27

ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اضافی وسائل درکار ہیں،کامن ویلتھ گیمز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی نوجوانوں کے میڈلزجتنے پر بہت خوشی ہوئی، پاکستانی ، خواتین نے بھی کھیلوں کے میدان میں بہت نام کمایا ہے، پوری دنیا میں کارپوریٹ سپانسر کھیل چلاتے ہیں، ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اضافی وسائل درکار ہیں۔جمعرات کو دولت مشترکہ کھیل (2018)میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے فٹ بال پاکستان سے جاتے ہیں، پچھلے برس 4کروڑ فٹبال پاکستان سے برآمد کئے گئے، پوری دنیا میں کارپوریٹ سپانسر کھیل چلاتے ہیں، ابھی بہت سا سفر باقی ہے، ہم نے سا?تھ ایشین گیمز بھی کرنی ہے، حکومت اس کیلئے اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہاکی کی کامیابی ی وجہ پی آئی اے کی سپانسر شپ تھی، پی آئی اے ہر طرح کے سائل مہیا کرتی تھی، کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرطرح کی سہولیات لازمی ہیں، خواتین نے بھی کھیلوں کے میدان میں بہت نام کمایا ہے، جب بھی پاکستان کا جھنڈا کسی کامیابی کی وجہ سے لہراتا ہے تو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ویلتھ گیم میں 53ممالک کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی نوجوانوں کے میڈلزجتنے پر بہت خوشی ہوئی، بہت عرصہ بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتے ، 18ویں ترمیم کے بعد کھیل صوبائی حکومتوں کا معاملہ بن چکا ہے، ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اضافی وسائل درکار ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، وفاقی وزیر برائے کھیل اور بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے وزیراعظم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔