ْسیاستدانوں کو بھارت سے منسلک کرنا خطرناک اقدام ،اس سے ملک کے اندر انتشار پھیلے گا، نیب کی کاروائیوں میں تیزی کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی، ملکی استحکام اور معیشت میں بہتری کیلئے تصادم نہیں افہام و تفہیم کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہاہے کہ سیاستدانوں کو بھارت سے کسی بھی معاملے میں منسلک کرنا خطرناک اقدام ہے جس سے ملک کے اندر انتشار پھیلے گا، نیب کی کاروائیوں میں تیزی کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی، ملکی استحکام اور معیشت میں بہتری کیلئے تصادم نہیں افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کاروائیوں میں تیزی کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔ اس کا اگلہ مرحلہ اس کے بھی ذیادہ کٹھن ہوگا۔ ایسے حالات ملک پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ ملکی استحکام اور معیشت میں بہتری کیلئے تصادم نہیں افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔ ملک کے سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا نہایت تکلیف دہ امر ہے۔ سیاستدانوں کو بھارت سے کسی بھی معاملے میں منسلک کرنا خطرناک اقدام ہے جس سے ملک کے اندر انتشار پھیلے گا