کریم کار اور رکشہ ڈرائیورز کمپنی کی ناروا پالسیوں کے خلاف سراپا احتجاج

جمعرات 10 مئی 2018 23:31

کریم  کار اور رکشہ ڈرائیورز کمپنی کی ناروا پالسیوں کے خلاف سراپا احتجاج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) کریم کار اور رکشہ ڈرائیورز کمپنی کی ناروا پالسیوں کے خلاف سراپا احتجاج‘ کمپنی مخالف احتجاجی مظاہر ہ میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کریم کے ہیڈ آفس کے باہر کریم کے کار اور رکشہ ڈرائیورز نے کمپنی کی پالسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، ڈرائیور نے کہا کہ کمپنی کے کرایہ کا ریٹ 25 روپے فی کلومیٹر سے کم کرکے 6 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا جبکہ دیگر کمپنیاں 35 روپے فی کلو میٹر دے رہی ہیںانھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کمپنی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رائیڈ بونس کو 1850 سے بڑھا کر 2950 کیا جائے۔

کسٹمر کی لوکیشن کو اپ گریڈ کیا جائے احتجاجی ڈرائیورز نے کسٹمر کی شکایت پر بلاوجہ اکائونٹس بلاک نہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے