سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں 2017ء کے دوران 18ہزار جرائم ریکارڈ

جمعہ 11 مئی 2018 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 2017ء کے دوران مملکت بھر میں سب سے زیادہ جان لیوا حملے ریاض میں ہوئے جہاں 18ہزار سے زائد جرائم ریکارڈ کئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق 2017ء جان لیوا حملوں میں دارالحکومت ریاض سرفہرست رہا جہاں 18ہزار سے زائد جرائم ریکارڈ کئے گئے تاہم شمالی حدود علاقوں میں جان لیوا حملوں کی شرح سب سے کم رہی، صرف 317جرائم پیش ہوئے۔

ریاض کے بعد سب سے زیادہ جرائم مکہ مکرمہ میں ہوئے۔

(جاری ہے)

مشرقی علاقے تیسرے اور عسیر ریجن چوتھے نمبر پر رہا۔ نفسیات کے ماہر ڈاکٹر ماجد قنش نے واضح کیا کہ زیادہ جرائم کی نمایاں وجہ علاقوں کا گنجان آباد ہونا ، ٹریفک کا رش اور مالیاتی و قدرتی وسائل کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم انسان کے اندر جھانک کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ ہر انسان اپنے اطراف موجود لوگوں پر اثر انداز بھی ہوتا ہے اور ان سے متاثر بھی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ماجد نے مطالبہ کیا کہ جرائم سے باز رہنے کے لئے اللہ سے رجوع کیا جائے ، نوشتہ تقدیر پر راضی رہنے کا اہتمام کیا جائے تو ساسی میں فلاح ہے۔