سونم کپور کا شادی کی مبارکباد دینے پر ماہرہ خان کودلچسپ جواب

مجھ سے صبرنہیں ہورہا کہ ہم کب کانزفلم فیسٹیول میں ملیں گے‘بھارتی اداکارہ

جمعہ 11 مئی 2018 13:00

سونم کپور کا شادی کی مبارکباد دینے پر ماہرہ خان کودلچسپ جواب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) بھارتی اداکارہ سونم کپور نے شادی کی مبارکباد دینے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کودلچسپ جواب دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سونم کپور اورآنند آہوجا کی شادی پر دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور چاہنے والوں کی طرح پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی نیک تمنائوں کااظہار کیا گیا تھا جس کے جواب میں سونم کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

سونم کپور نے ماہرہ خان کا ذاتی طور پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ مجھ سے صبرنہیں ہورہا کہ ہم کب کانزفلم فیسٹیول میں ملیں گے۔واضح رہے کہ سونم کپورہرسال فرانس میں منعقد ہونے و الے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کرتی ہیں، اس بار بھی ان کی شرکت یقینی ہے اورکانزمیں شرکت کے باعث سونم اورآنند نے اپنا ہنی مون آگے بڑھادیا ہے لہٰذا اب سونم کپور اور آنندآہوجا اکتوبر یا نومبر میں ہنی مون منانے جائیں گے۔ سونم کپور14اور15مئی کوکانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی۔

متعلقہ عنوان :