راگا بوائز بینڈ کل مانچسٹر میں ہونیوالے میوزیکل شو میں پرفارم کریں گے

جمعہ 11 مئی 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) راگا بوائز بینڈ کل (ہفتہ) مانچسٹر میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ ولی حامد بخاری اور انکے تین بھائیوں پر مشتمل راگا بوائز بینڈ انگلینڈ میں دو لائیو میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کریں گے ۔ جس میں ایک شو آج بروز ہفتہ مانچسٹر میں پیش کیا جائے گا جبکہ دوسرا شو کل (اتوار) لندن میں ہو گا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر پہنچنے پر بی بی سی ریڈیو نے راگا بوائز کا خصوصی انٹرویو بھی کیا۔ ولی حامد بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ثقافتی روابط ہیں اور پاکستان سے گائے بگائے ثقافتی طائفے یہاں آکر پرفارم کرتے ہیں اور یہاں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انگلینڈ کے باشندے بھی ہمارے شو میں شرکت کرنے کیلئے آتے ہیں جو ہمارے لیے خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہم انگلینڈ میں پرفارم کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :